• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تین ملکی سیریز، سری لنکاکو بنگلہ دیش کےہاتھوں شکست

Bangladesh Beats Srilanka By 163 Runs N Tri Series

سری لنکن کرکٹ ٹیم کی حالت دن بہ دن خراب سے خراب تر ہوتی جارہی ہے۔ 1996کے عالمی چیمپئنز کو سہ فریقی سیریز میں زمبابوے کے بعد مسلسل دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

شکیب الحسن کی فتح گرآل رائونڈ پرفارمنس کی بدولت میزبان بنگلہ دیش نے بھی آئی لینڈرز کو مات دےدی اور بنگلہ دیش نے سہ ملکی ون ڈے سیریز میں یک طرفہ مقابلے کے بعد 163 رنز کے واضح مارجن سے فتح حاصل کی۔

یہ اس کی رنز کے اعتبار سے ریکارڈ کامیابی ہے، میزبان ٹیم نے ابتدائی دونوں میچز میں شاندار فتوحات کے ساتھ بونس پوائنٹس بھی حاصل کرلیے ہیں۔

جمعہ کو بنگلہ دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے 7وکٹوں پر 320 رنز کا مجموعہ حاصل کیا، تمیم اقبال 84، شکیب الحسن 67 اور مشفق 62 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

جواب میں سری لنکن ٹیم ہدف کے تعاقب میں 32.2اوورز میں 157رنز پر ڈھیر ہوگئی جبکہ شکیب الحسن نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

تازہ ترین