• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کی زندگی بھی خطرے میں ڈال دیتے ہیں اور اس خلاف ورزی کی وجہ سے ایسے حادثات رونما ہوتے ہیں، جس میں کسی کے زندہ بچ جانے کی امید کم ہی نظر آتی ہے۔

چین کے صوبے’یون نان‘کے شہر’زاہوٹونگ‘ میں ایسا ہی خطرناک حادثہ اُس وقت دیکھا گیا، جب ایک تیز رفتار بائیک سوارنے اینٹوں سے بھرے ٹرک سے آگے نکلنے کی کوشش کی۔

اس پر ٹرک ڈرائیور نے بھی اسے اوور ٹیک کیا اور یوں ٹرک بے قابو ہوا اوربائیک سوار پراسطرح اُلٹا کہ سیکڑوں پتھر اور بجری بائیک سوار پر آگریں۔

رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ موٹر سائیکل سوار اور ٹرک ڈرائیور دونوں کی غفلت اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جس میں خوش قسمتی سے دونوں ڈرائیورکسی جانی نقصان سے بال بال محفوظ رہے۔

تازہ ترین