• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حب میں پیپلز پارٹی آج سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی

Ppp To Hold Mass Gathering In Hub Today

حب میں پاکستان پیپلز پارٹی آج جلسہ کرے گی، جہاں سے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق حب کےجام غلام قادر اسٹیڈیم میں پاکستان پیپلز پارٹی پاور شو کرئے گی جبکہ جلسے کے دوران لسبیلہ سمیت بلوچستان کے چند اہم سیاسی شخصیات بھی پیپلز پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کریں گی۔

ڈی پی او لسبیلہ کے مطابق آج کے جلسے کو فول پروف بنانے کے لئے بھر پور اقدامات کیے گئے ہیں جبکہ ٹریفک پلان بھی مرتب کرلیا گیا ہے۔

ٹریفک پلان کے مطابق آج صبح 8بجے سے رات 8بجے تک آرسی ڈی شاہراہ حب ندی پل سے گیڑون موڑ تک ہر قسم کی ٹریفک بند رہے گی۔

تازہ ترین