• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرس میں جانوروں کا سالانہ فیسٹیول ہوا جس میں مختلف اقسام کے ہزاروں جانور لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے ۔

کنونشن سینٹرمیں ہونے والے اس دو روزہ سالانہ فیسٹیول میں مختلف نسل کے پندرہ سو کتے اور بلیوں سمیت سانپ، خرگوش ، چھپکلی، چوہوں ، اور پرندوں سمیت ڈھائی ہزار مختلف اقسام کے جانوروں کی نمائش ہوئی ۔

دنیا بھر سے آئے ہوئے لوگوں نے فیسٹیول میں حصہ لینے کے لئے پیرس کا رخ کیا جبکہ درجنوں جانوروں کو ایک ساتھ دیکھ کر بچوں نے خوب ا نجوائےکیا۔

ہر سال ہونے والا سب سے بڑے جانوروں کےاس فیسٹیول میں کیٹ شو ، ڈاگ شو اورجمپنگ جیسے منفرد مقابلے بھی منعقد کئے جاتے ہیں۔

فیسٹول میں پالتو جانوروں کی خوراک ،علاج ، صحت ، دیکھ بھال ، لوازمات، ویٹرنری مصنوعات، خدمات، تربیت، مواصلات کی تربیتی اورتجارتی نمائش کاایک بڑا ذریعہ ہے۔

تازہ ترین