• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں جاری خون جما دینے والی سردی سے نظامِ زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے وہیں ایسے ایسے انوکھے نظارے بھی دیکھنے کو مل رہے کہ لوگ ان کے سحر میں جکڑے دکھائی دیتے ہیں۔

قدرتی حسن سے مالامال چینی صوبےLiaoning کے مختلف علاقوں،پہاڑوں اورشہروں میں موجودعمارتیں، پائین ٹریزاورپودوں سمیت ارد گرد کا علاقہ برف کی سفید چادراوڑھے دکھائی دے رہا ہے جنہیں دیکھ کرکسی فینٹسی فلم کا ساگمان ہو رہا ہے ۔

ونڈر لینڈ کا نظارہ پیش کرتا تمام ملک اپنی دلکش کے باعث سیاحوں کی توجہ کا بھی مرکز بنا ہوا ہے اوربرف باری کی وجہ سے درخت ، پہاڑ، سڑکیں ،پُل، پھول ، ٹہنیاں اور چھتیں ہر جانب برف کی موٹی تہہ جمی دکھائی دیتی ہے ۔

 

تازہ ترین