• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Pmln League Fulfills Its Promises Prime Minister

وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کہا ہے کہ ن لیگ اپنے وعدے پورے کرتی ہے نواز حکومت میں وہ کام ہوئے جو 65سالوں میں نہیں ہوسکے تھے۔

فیصل آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے توسیعی منصوبے کے افتتاح کےبعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ماضی میں جب حکومت سنبھالی توسب سے بڑے صنعتی شہرمیں فضائی سہولت نہ ہونے کے برابرتھی یہاں صرف ہفتہ میں ایک فلائٹ آتی تھی لیکن آج یہاں 118فلائیٹس آتی ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ فیصل آبادائیرپورٹ توسیعی منصوبے کی تکمیل پربےحد خوشی ہوئی۔اس کے اثرات ،تجارتی ،صنعتی اورہرشعبے میں ترقی کی صورت میں نظرآئیں گے۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت میں ریلوے، بجلی اور گیس کے منصوبوں پر کام ہورہاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فیصل آبادائیرپورٹ کے توسیعی منصوبے کی تکمیل کے بعد اب یہاں 4نئے کاؤنٹربنائےگئےہیں اوراندرون ملک مسافروں کی گنجائش 200جبکہ بیرون ملک 400تک ہوچکی ہے۔عمارت کا رقبہ عمارت کا رقبہ 36ہزارسے بڑھ کر73ہزارمربع فٹ تک ہوگیاہے۔

تازہ ترین