• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ’پدماوت ‘کا پہلا ڈائیلاگ پرومو جاری

بالی ووڈ کی متنازع فلم پدماوت بلاآخر سینما گھروں کی زینت بننے کیلئے تیار ہوگئی ہے۔

دپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ اور شاہد کپور کی تنازعات میں گھری فلم 'پدماوت 'کا پہلا ڈئیلاگ پرومو جاری کردیا گیا ہے ۔

فلم 'پدماوت کی ریلیز کی حمایت اور سنجے لیلا بھنسالی کی درخواست پر اکشے کمارنے اپنی فلم 'پیڈمین کی ریلیز کی تاریخ آگے بڑھا دی ہے جس پر دپیکا ، رنویر، شاہد کپور ، سنجے لیلا بھسالی سمیت پدماوت ٹیم نے اکشے کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم پدماوتی ابتداء سے ہی تنازعات کی زد میں رہی جسکے بعد بھارت کے سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن کی جانب سے فلم کے کئی مناظر کاٹنے اور فلم کا نام تندیل کرنے کی ہدایت کے ساتھ ریلیز کی اجازت دی اور یوں فلم 'پدماوتی کا نام تندیل ہوکر پدماوت رکھا گیا ۔

اب بالی ووڈ کی نئی فلم 'پدماوت25'جنوری کو بھارت سمیت دنیا بھر کے سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

 

تازہ ترین