• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیس کروڑ تک کے پہاڑے یاد رکھنے والا حیرت انگیز نوجوان

اکثر بچوں کو 20تک کے پہاڑے ، کچھ کرلیں یاد نہیں ہوتے، لیکن بھارت میں ایک 12سالہ لڑکا ایسا بھی ہے جسے 20نہیں ۔۔۔20کروڑ تک کے پہاڑے یاد ہیں۔

سہارنپور میں ایک چھوٹے سے گاؤں کے غریب خاندان میں پیدا ہونے والا 12سالہ چراغ آٹھویں کلاس کا طالب علم ہے۔اسے 20، 90،1567یا 1لاکھ 29ہزار 523کا پہاڑا ہی نہیں بلکہ پورے 20کروڑ تک کے پہاڑے یاد ہیں ۔

چراغ کا کہنا تھا کہ وہ بڑا ہوکر ملک کا سب سے بڑا سائنسداں بننا چاہتا ہے اس کی خواہش ہے کہ وہ کوئی ایسا کارنامہ انجام دے کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اس کے گاؤں آئیں۔

چراغ کے والد نے بتایا کہ انتہائی غربت کے عالم میں اسے پڑھا رہے ہیں۔ہمارا پختہ عزم ہے کہ اس کی پڑھائی کی خاطر اگر زمین یا گردے بھی فروخت کرنا پڑیں تب بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے اور اسے سائنسداں بنائیں گے تاکہ وہ ملک و قوم کا نام روشن کرسکے۔

 

تازہ ترین