• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک منٹ میں655الفاظ اداکرنے کی صلاحیت رکھنے والا شخص

الفاظ کی ادائیگی میں تیزی تراری اور چرب زبانی اکثر لوگوں میں ہوتی ہے تاہم ایسی بھی کیا تیزی کے عالمی ریکارڈ ہی بن جائے شاید ہی کسی میں ہو۔

کینیڈا سے تعلق رکھنے والے Sean Shannonنے ایک منٹ یعنی 60سیکنڈ وں میں655الفاظ ادا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جو کہ ایک عالمی ریکارڈہے۔

شین کے اس انوکھے ٹیلنٹ کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ایک عام انسا ن ایک منٹ میں صرف60الفاط ہی ادا کر پاتا ہے جبکہ شین ایک منٹ میں 655الفاظ جبکہ 23.8سیکنڈز میں260الفاظ ادا کر سکتا ہے ۔

اس انوکھی اور حیرت انگیز صلاحیت کی وجہ سے شین کا نام نہ صرف گینز ورلڈ ریکارڈ بک میں شامل ہے بلکہ وہ اب تک کسی ٹی وی شوز میں بھی اپنی صلاحیت کا اظہار کر چکا ہے ۔

 

تازہ ترین