• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میز رنر سلسلے کی تیسری فلم ’ میزرنر دی ڈیتھ کیور‘

ہالی وڈ کی فلم سیریز میز رنر کے دیوانے تیار ہو جائیں کیونکہ اسی سلسلے کی تیسری فلم میز رنر ؛ دی ڈیتھ کیوربھی پیش کی جا رہی ہے۔

2014اور2015میں ریلیز کی جانیوالی سپر ہٹ فلم’ دی میز رَنر‘اور’ میز رَنر -دی اسکاچ ٹرائلز ‘ کی کامیابی کے بعد اب اس کا پریکوئل بھی تیار ہے۔

اسی سلسلے میں سائنس فکشن،سسپنس،مسٹری،تھرل اور ڈرامہ سے بھرپور ہالی وڈ کی نئی فلم’ میز رَنر -دی ڈیتھ کیورز ‘کی نئی جھلکیاں بھی جاری کردی گئی ہیں۔

رائٹر جیمز ڈیشنرکی کتاب دی ڈیتھ کیورئلزسے ماخوذہدایتکار ویس بال کی اس فلم میں ڈائلن او برائن اور جیکب لوف لینڈ اپنے سابقہ کردارمیں ایک بار پھر سے اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔

فلم کی دیگر کاسٹ میں بیری پیپر،کِی ہانگ لِی،پیٹریشیا کلارکسن،گیان کارلو،وِل پاؤلٹر،ایڈان گیلن اور کایا شولڈ یریو سمیت کئی فنکار اہم کرداروں میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں۔

ایلن گولڈ اسمتھ،مارٹی بووین اور وِک گوڈفرے کی مشترکہ طور پر پروڈیوس کردہ فلم کی کہانی ایک ایسے نوجوان کے گِرد گھوم رہی ہے، جسے اس کے خاندان سے الگ کر کے نامعلوم مقام پرمشکل ترین ٹاسک کی انجام دہی کیلئے چن لِیا جاتا ہے۔

دی میز رَنر میں دیوہیکل دیواروں والی بھول بھلیوں اور خطرناک بلاؤں کا سامنا کرنے والا یہ نوجوان اور اس کے دیگر ساتھی اس فلم میں ایک اور خطرناک اُلجھن کو سلجھانے میں مصروف ہیں اور جان تک داؤ پر لگا دیتے ہیں۔

سائنس فکشن کا تڑکا اورسسپنس اور تھرل سے بھرپور مناظر لیے یہ فلم ٹوینٹینتھ سینچری فاکس کے تحت 26  جنوری کو سینما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔

تازہ ترین