• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سات لاکھ بھارتی فوجی بھی کشمیریوں کے جذبے کو نہ دبا سکے،شاہد مجید

Indian Soldier Could Not Stop Kashmiris Spirit Shahid Majeed

کشمیر یکجہتی فورم جاپان کے آرگنائزر شاہد مجید ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ہر روز نہتے کشمیری بھارتی فوج کی دہشت گردی کا نشانہ بن رہے ہیں عالمی ادارے اس پر خاموش کیوں ہیں۔

شاہد مجید نے اپنے دورہ پاکستان کے بعد ٹوکیو انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے نام پیغام میں کہا کہ سات لاکھ بھارتی فوج بھی ظلم وستم کرکے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آزادی کا جذبہ سرد نہیں کر سکی۔

علی گیلانی کو بھارتی حکومت نے اٹھ سال سے گھر پر نظر بند کر رکھا ہے اور یاسین ملک ،میر واعظ سمیت دیگر حریت راہنماؤں کو بھی ہفتوں گھروں پر نظر بند کر کے اور مساجد میں نماز جمعہ کے اجتماعات ہر پابندی لگا کر بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی لہر کو نہیں دبا سکی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سال بھی مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے 5 فروری کو پورے پاکستان سمیت اور دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جاے گا،اس مقصد کیلئے عالمی سطح پر دنیا کے مختلف ممالک میں مقیم کشمیری راہنماؤں سے رابطے مکمل کر لیے ہیں، کشمیری عوام نے اب آزادی حاصل کرنے کا تہیہ کر لیا ہے۔

تازہ ترین