ایکشن سے بھرپور فلموں کے مداحوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ ہالی ووڈ کرائم تھرلر فلم ’ایکسیڈنٹ مین‘کے نئے کلپس جاری کردیئے گئے ہیں۔
جیسی جانسن کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی1990کے مشہور کامک کردار ایکسیڈنٹ مین کے گرد گھوم رہی ہے، جو بہت آسانی کے ساتھ کسی کو بھی قتل کردیتا ہے، لیکن پھر ایک حادثہ اسے جرائم کی دنیا سے دور کردیتا ہے۔
فلم کی کاسٹ میں اسکاٹ ایڈکنز،رے اسٹیونسن،ایشلے گرین،ڈیوڈ پیمر،رے پارک اور ایمی جانسٹن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔
اسکاٹ ایڈکنز اور کریگ بومگارٹن کی مشترکہ پروڈیوس کردہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم 6فروری کو ریلیز کی جائے گی۔