• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Pakistans Reputation Getting Worse After Fake Encounters Rana Abid

پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر رانا عابد حسین نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جعلی مقابلے میں ہلاک ہونے والے نقیب اللہ محسود کے اہل خانہ کے سر پر شفقت کا ہاتھ رکھے اور جعلی مقابلے کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچائے ۔

جنگ سے خصوصی گفتگو کرتے ہو ئے رانا عابد حسین نے کہا کہ جن قوموں میں انصاف ختم ہوجاتا ہے وہ قومیں تباہ ہوجاتی ہیں ، نقیب محسود کو جعلی مقابلے میں ہلاک کرنے کا واقعہ پاکستان میں انصاف کے حصول پر سوالیہ نشان ہے ، حکومت کو چاہیے کہ وہ مقتول کے اہل خانہ کی سرپرستی کرے ۔

ن لیگ کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر سینٹر مشاہد اللہ خان سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے رانا عابد حسین نے کہا کہ اس طرح کے جعلی مقابلے بھی حکومت کے خلاف سازش سمجھے جانے چاہئیں جن سے سختی سے نمٹاجانا چاہئے ۔

رانا عابد حسین نے کہا کہ سی پیک منصوبے اور دیگر منصوبوں میں غیر ملکی سرمایہ کارپاکستان میں امن و امان کی صورتحال دیکھ کر ہی آتے ہیں لیکن جس طرح کراچی میں جاپانی سرمایہ کار کو اغواء کرنے کی کوشش کی گئی، زینب قتل کیس منظر عام پرآیا اور اب نقیب محسود کےمبینہ پولیس مقابلے کی با ز گشت سے دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی کا باعث بن رہی ہے لہٰذا حکومت کو اس طرح کے واقعات کے سد باب کے لیے سخت ایکشن لیان چاہیے ۔

تازہ ترین