• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جادوئی کمالات اور طلسماتی مناظر سے بھرپور فلم سیریز ہیری پوٹر اب گیمز کے دیوانوں کے لئے بھی حاضر ہے۔

پر اسرار مناظر سے بھرپور نئی گیم '’ہیری پوٹر؛ ہوگورڈز مسٹری‘ کا سنسنی خیز ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

امریکی یڈیو گیم ڈویلپرز ’جام سٹی‘ کی تیار کردہ یہ موبائل گیم ننھے جادو گر ہیری اور اس کے دوستوں کے گرد گھومتی ہے، جو کئی راز تلاش کرنے کی کوشش کرتے ہوئے اپنے اور اسکول کے دشمنوں تک پہنچ جاتا ہے اور اپنی جادوئی چھڑی کی مدد سے ان کا مقابلہ کرتا ہے۔

سنسنی اور تھرل پر مبنی اس گیم میں کئی نئے اور خطرناک مِشن متعارف کرائے گئے ہیں، جو نشانے بازی اور ایکشن کے شوقین افراد کو اگلے لیول تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

طاقتور جادوئی منتر سے اپنے دشمن کا مقابلہ کرتے ننھے جادو گر کے گرد گھومتی یہ موبائل گیم خصوصی طور پر اینڈ رائیڈڈ یوزرز کے لئے موزوں ہے، جو وارنر بروس انٹریکٹیو زکے تحت آئندہ چند مہینوں میں لانچ کر دی جائیگی اور گوگل پلے سے با آسانی ڈاؤن لوڈ کی جا سکے گی۔

تازہ ترین