• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوتھ کونسل کی جمہوریت کیلئے خدمات گراں قدر ہیں ،ن لیگ جاپان

The Youth Councils Services Are Very High For The Democracy

مسلم لیگ ن جاپان کے سینئر نائب صدر ملک یونس نے کہا ہے کہ یوتھ کونسل پاکستان کی جمہوریت کے لیے گراں قدر خدمات ہیں جس میں یوتھ کونسل پاکستان کے مرکزی صدر ملک منظور حسین اعوان اور ان کی ٹیم کی کاوشیں قابل قدر ہیں ۔

روزنامہ جنگ سے خصوصی گفتگو میں ملک یونس نے کہا کہ یوتھ کونسل آف پاکستان کو مسلم لیگ ن کی ذیلی تنظیم سمجھتے ہیں جو میاں نواز شریف کے جاں نثاروں کی تنظیم ہے، اس تنظیم نے نہ صرف پاکستان بلکہ سعودیہ عرب سمیت کئی اہم ممالک میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے لیے اہم خدمات انجام دیں۔

ن لیگ کے دنیا بھر میں کارکنوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے میں بھی یوتھ کونسل آف پاکستان کا اہم کردار ہے ، ملک یونس نے کہا کہ ان کے آبائی گائوں بھلوال میں مستحق بچیوں کو جہیز تقسیم کرنے کی تقریب مثالی رہی جس میں تین سو بچیوں کو جہیز کا سامان تقسیم کیا گیا۔

اس موقع پر ملک منظور حسین اعوان نے کہا کہ یوتھ کونسل آف پاکستان میاں نواز شریف کے جانثاروں کی تنظیم ہے جس کا جمہوریت پر پختہ ایمان ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ اس وقت ن لیگ اور میاں نواز شریف کے ساتھ بھرپور ناانصافی ہورہی ہے ۔

تاہم اس کے باوجود میاں نواز شریف ملک اور قوم کی خاطر صبر کا دامن تھامے ہوئے ہیں ورنہ اس قدر ناانصافی سے انسان باغی ہوجاتا ہے۔

ملک منظور اعوان نے کہا کہ یوتھ کونسل آف پاکستان میاں نواز شریف کے ہر فیصلے میں ان کا ساتھ دے گی ، انھوں نے ملک یونس کی جانب سے ان کی حوصلہ افزائی پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

تازہ ترین