• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈونیشیا کے گاؤں میں قوس و قزح کے رنگ بکھیرتے منفرد گھر انٹر نیٹ کی دنیا میں بھی مقبول ہو گئے۔

اپنا گھر بنانا اور اسے سجانا ہر شخص کی خواہش ہوتی ہے، لیکن ان تمام افراد میں سے چند ایک ایسے بھی ہوتے ہیں، جو اپنے گھر کو منفرد اور نمایاں رکھنے کے لیے کئی راستے اپناتے ہیں۔

انڈونیشیا میں بھی ایک چھوٹی سے گاؤں کے رہائشیوں نے ایسا ہی انداز اپنایا ہے اور اپنے گھروں کو قوس و قزاح کے رنگوں سے سجا دیا ہے، جو سیاحوں کی توجہ کے ساتھ ساتھ اب انٹر نیٹ کی دنیا میں بھی مقبول ہو گیا ہے۔

انڈونیشیا کے شہر ’سیمارنگ‘ کے قریب واقع اس گاؤں کے باسیوں نے اپنے گھروں کو نمایاں کرنے اور مزید خوبصورت بنانے کیلئے قوس و قزح کے مختلف رنگوں میں پینٹ کیا ہے۔

ایک طرف یہ گھر اپنی انوکھے اور دلکش رنگوں کی وجہ سے ہزاروں کے بیچ نمایاں نظر آتے ہیں، دوسری طرف آنکھوں کو قوس و قزح کا ناختم ہونے والا نظارہ بھی پیش کرتے ہیں۔

اس خوبصورت گائوں میں سیاحوں کا نہ صرف تانتا بندھا ہوا ہے بلکہ لوگ اپنی سیلفیاں لے کر سوشل میڈیا پر بھی اَپ لوڈکرتے دکھائی د ے رہے ہیں۔

تازہ ترین