• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاطف اسلم کی کراچی میں پرفارمنس،مداحوں کے ساتھ سیلفیاں

معروف گلوکار عاطف اسلم نے کراچی میں اپنے فن کا شاندار مظاہرہ کیا ۔

پرفارمنس کے دوران انہوں نے اپنے مشہور گانوں سے موسیقی کے شائقین کو نہ صرف محظوظ کیا بلکہ ان کی فرمائش پر اپنی خوب صورت آواز کا جادو بھی جگایا ۔

اس موقع پر شائقین کا جوش و خروش عروج پر تھا اور وہ عاطف اسلم کے گانوں پر جھومے بنانہ رہ سکے اور خوب ہلہ گلہ کیا ۔

ایک مداح حسان کا کہنا تھا کہ شہر میں اس طرح کے پروگرام کا ہونا خوش آئند ہے جو اس بات کی ضمانت دیتا ہے کہ کراچی پھر سے امن کا گہوارہ بن چکاہے ۔

عاطف اسلم اپنی پرفارمنس کے دوران مداحوں میں گھل مل گئے اور اسٹیج سے اتر کر مداحوں کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں ۔

 

تازہ ترین