• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
King Khan Will Become Again Raees

لاکھوں کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے بالی ووڈ کے کنگ خان پھر سے 'رئیس 'بنیں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ہدایتکار رتیش سدھوانی ،شاہ رُخ خان اور ماہرہ خان کی فلم '’رئیس‘کا سیکوئل بنانے کی تیاری کر رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے فلم کے دوسرے حصے میں بھی شاہ رُخ خان کو ہی مرکزی کردار میں کاسٹ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔


شاہ رخ خان کے مدمقابل اداکارہ کے حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے ۔

واضح رہے فلم’رئیس‘پاکستان کی نامور اداکارہ ماہرہ خان کی بالی ووڈ ڈیبیو فلم تھی، جس میں انہوں نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

فلم میں ماہرہ اور شاہ رُخ خان کی جوڑی کو مداحوں کی جانب سے بیحد پسند کیا گیا تھا۔

تازہ ترین