• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈونچر کے شوقین چینی نوجوان کا فری رننگ کا شاندار مظاہرہ

دنیا میں کرتب بازی کے شوقین منچلوں کی کمی نہیں لیکن ان میں سے کچھ نوجوان ایسے شاندار اسٹنٹ پیش کرتے ہیں کہ دیکھنے والے بھی دنگ رہ جاتے ہیں۔

ایڈونچر کے شوقین چین سے تعلق رکھنے والے پارکر رننگ کے ماہر He Yiyuنامی نوجوان نے اونچے نیچے مقامات پر نہ صرف فری رننگ کا شاندار مظاہرہ کیا بلکہ اس دوران کئی فٹ اونچائی سے قلابای کھانے سمیت ایسے شاندار اسٹنٹ پیش کئے کہ راہ چلتے لوگ بھی متوجہ ہو گئے اور نوجوانوں کے شوق اور مہارت کی خوب دادی ۔

واضح رہے He Yiyuاپنی مہارت کے بنا پر گزشتہ سال ہونے والے فری رننگ کے عالمی مقابلے میں فری رننگ چیمپئن ایوارڈ اپنے نام کر چکا ہے ۔

 

تازہ ترین