• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معصوم بچیوں کے قاتل کیوں نہیں پکڑے گئے، حمید الدین سیالوی

Why Not Murderers Of Innocent Children Arrested Hamiduddin Sialvi

لاہور میں داتا دربار کےسامنے تحفظ ختم نبوت جلسہ سے سجادہ نشین سیال شریف پیرحمیدالدین سیالوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکمران بتائیں معصوم بچیوں کے قاتل کیوں نہیں پکڑے گئے، حکومت کو نظام مصطفیٰ نافذ کرنے کیلئے ایک ہفتےکی مہلت دیتے ہیں جبکہ ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے 27 جنوری کو پنجاب اسمبلی کے باہر جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

لاہور میں داتا دربار کے سامنے تحفظ ختم نبوت کانفرنس ہوئی۔ کانفرنس میں مشائخ ، سجادہ نشینوں ، دینی اور سیاسی رہنماؤں نے شرکت کی۔

تحریر لبیک کے سربراہ ڈاکٹر اشرف آصف جلالی کا خطاب میں کہنا تھا کہ 27 جنوری کو پنجاب اسمبلی کے باہر جیل بھروتحریک شروع کریں گے ،ناموس رسالت پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔

جلسے میں سانحہ قصور کے ملزموں کی عدم گرفتاری ، امریکی صدر کے بیان اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ کیخلاف مذمتی قراردادیں بھی منظور کی گئیں۔

جلسے سے ڈاکٹر ابوالخیر زبیر، مستعفی ایم این اے غلام بی بی بھروانہ اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔

 

تازہ ترین