• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایل پی جی کے مقابلے میں ایل این جی کی ریکارڈ فروخت

Lng Record Sales In The Winter Season Than Lpg

ایل این جی آمد کے بعد ملک میں پہلی بار موسم سرما کے دوران ایل پی جی فروخت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

یہ بات ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسو سی ایشن کے چیئرمین عبدالہادی خان نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہی.

ا نہوں  نے بتایا کہ گزشتہ موسم کے مقابلے رواں موسم سرما ایل پی جی فروخت 25 فیصد کی واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور ایسا موسم سرما میں پہلی مرتبہ ہوا ہے۔

عبدالہادی خان کے مطابق ہمارے اندازے کے مطابق ایل این جی کی آمد اور گھریلو صارفین کو سپلائی ہونے پر فروخت کم ہوئی۔

ایسو سی ایشن رہنما علی حیدر نے بتایا کہ ملک میں ایل پی جی امپورٹ میں بھی کمی ہوئی ہے اور پچھلے سال موسم سرما کے مقابلے تقریبا نصف جہاز پورٹ قاسم پر لنگر انداز ہوئے ہیں۔

 

تازہ ترین