• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں آج پولیو کا کیچ اپ ڈے منایا جارہا ہے

Today Polio Vaccination Catch Up Day In Balochistan

کوئٹہ سمیت صوبہ بلوچستان کے تین ہائی رسک اضلاع میں آج پولیو کا ’کیچ اپ ‘ڈے منایا جارہا ہے ۔

پولیو ایمرجنسی سیل کے مطابق کوئٹہ،پشین اورقلعہ عبد ا للہ میں انسدادپولیو مہم اختتام پذ یر ہوگئی ہے اور تینوں ہائی رسک اضلا ع میں مہم کا تقریبا 98 فیصد ہدف حاصل کرلیا گیا ہے ۔

مہم میں ویکسی نیشن سے رہ جا نے و الےبچوں کو کور کرنے کے لئے آج ’کیچ اپ ‘ڈےمنایا جا رہا ہے جس میں بھر پورکوشش کی جارہی ہے کہ مہم کا 100 فیصد ہدف حاصل کرلیا جائے۔

کوئٹہ، پشین اور قلعہ عبداللہ میں 7لاکھ 70ہزار سے زائد بچوں کی ویکسی نیشن کا ہدف مقرر ہے مہم کے لئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

 

تازہ ترین