• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دادو میں 13سالہ لڑکی مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کاشکار

13 Year Old Girl Rape In Dadu Allegedly Abuses Collectively

دادو کی تحصیل میہڑ میں 13سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، متاثرہ خاندان نے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کو میڈیکل لیٹر جاری کرنے کے باوجوداس کے گھر والے براہ راست مقدمہ درج کروانے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

تھری محبت کے قریب واقع گاؤں داؤد کاندھرو کی رہائشی 13سالہ لڑکی کو مبینہ طور پراجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، لڑکی کے ورثاء کا کہنا ہے کہ 6ملزمان نے لڑکی کو گاؤں سے اغوا کرنے کے بعد نشہ دے کر حبس بے جا میں رکھا ، سخت تشدد کے ساتھ ساتھ اجتماعی زیادتی کا بھی نشانہ بنایا اور موبائل فون کے ذریعے تمام کارروائی کی ریکارڈنگ کرنے کے بعد چھوڑ دیا۔

لڑکی کے ورثاء نے شکوہ کیا کہ پولیس کو اطلاع دینے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی گئی، محبت تھانے کے ایس ایچ او اکبر کھوسوکا کہنا ہے کہ معاملہ کاندھرو قبیلے کے مابین چلنے والے دیرینہ تنازعہ کا حصہ ہے، متاثرہ لڑکی کے میڈیکل چیک اپ کے لیے آفیشل لیٹر بھی متاثرہ خاندان کو دے دیا ہے لیکن متاثرین میڈیکل کرانے کے بجائے براہ راست مقدمہ درج کرانے پربضد ہیں۔

تازہ ترین