• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ’پدماوت‘ کا گانا’گھومر‘ دوبارہ ریلیز

بالی ووڈ کی متنازع فلم ’پدماوت‘ کا گانا ’گھومر‘ ہندو انتہا پسندوں کے اعتراض کے بعدتبدیل کر کے دوبارہ ریلیز کر دیا گیا۔

ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی شروع سے ہی تنازعات کا شکار رہنے والی فلم‘پدماوت‘ کاایک گاناہندو انتہا پسندوں کے اعتراضات کی بھینٹ چڑھ گیا۔ اس فلم کے مشہور گانے ’گھومر‘پر اعتراض کیا گیا جس کے بعد اس میں تبدیلی کر کے اس کو دوبارہ ریلیز کیا گیا ہے۔

انتہا پسندوں کے تمام مطالبات مانتے ہوئے پہلے مرحلے میںسنجے لیلا بھنسالی نے فلم کا نام ’’پدماوتی‘‘ سے تبدیل کرکے’’پدماوت‘‘ کیا اور اب ’’گھومر‘‘ گیت میں دپیکا پڈوکون کے لباس میں بھی تبدیلی کی ہے تاکہ فلم مخالفوںکے تمام اعتراضات دور ہوجائیں اور وہ لوگ فلم کی ریلیز میں مزید رکاوٹیں نہ کھڑی کریں۔

فلم کی ٹیم کی جانب سے’’گھومر‘‘کا نیا گیت جاری کردیا گیا ہے جس میں دپیکا پڈوکون کا جسم ان کے لباس سے مکمل طور پر ڈھکا ہوا ہے، گانے میں یہ تبدیلی گرافکس اور اسپیشل ایفیکٹس کے ذریعے کی گئی ہے کیونکہ پورا گانا دوبارہ فلمانا ناممکن تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز فلم کا نیا ٹیزر بھی جاری کیا گیا ہے جس میں رانی پدماوتی اور راول رتن سنگھ کی پہلی ملاقات کا احوال دکھایا گیا ہے۔

فلم رواں ماہ 25 جنوری کو ریلیز کی جائے گی۔

تازہ ترین