• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب میں پہلی مرتبہ پاکستانی فلم’پرچی‘ کی نمائش

سعودی عرب میں تیس سال بعد سنیما دوبارہ شروع ہونے کے اعلان کے ساتھ ہی جہاں ہالی ووڈ اور بالی ووڈ متحرک ہوئے وہیں پاکستان فلم انڈسٹری لالی ووڈ نے بھی قدم بڑھا دیا ہے ۔

سعودی عرب میں پہلی مرتبہ پاکستانی فلم’ پرچی‘ کی نمائش سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں کی گئی، جس کے پریمئرشو میں نوجوان شہزادہ عبدالعزیز کے علاوہ پرچی فلم کے پروڈیوسر عمران رضا کاظمی اور پاکستانی کمیونٹی کے سرکردہ افراد نے بھی بھرپور شرکت کی۔

اس موقع پرسعودی شہزادہ عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ پاکستانی فلم بہتری کی جانب بڑھ رہی ہے اور ہم چاہیں گے کہ دیگر ممالک کی طرح پاکستانی فلمیں بھی سعودی عرب کے سنیما ہالوں میں نمائش کے لئے لگتی رہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب میں 27 لاکھ پاکستانی مقیم ہیں اس لحاظ سے سعودی عرب پاکستانی فلم کے لئے ایک اچھی مارکیٹ ثابت ہوگا۔فلم کے پریمئر شو کے علاوہ مزید دو روز پاکستانی کیمونٹی فلم دیکھ پائے گی۔

لوگوں ک جانب سےفلم پرچی کو نا صرف پسند کیاگیا بلکہ فلم کی کاسٹ کی پرفارمنس اور میوزک کو بھی خوب پسند کیا ۔

تازہ ترین