• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا بھر سے 50 کروڑ کا بزنس کرنے والی پہلی پاکستانی فلم

پاکستانی فلم ’پنجاب نہیں جائوں گی‘ دنیا بھر سے 50 کروڑ کا بزنس کرنے والی پہلی فلم بن گئی ہے۔

سال 2017 میں ریلیز ہونے والی فلم پنجاب نہیںجاؤں گی‘نے نہ صرف باکس آفس پر شاندار بزنس کیا بلکہ تجزیہ کاروں اور شائقین کی طرف سے اسےاچھے ریویوز بھی ملے ۔

ندیم بیگ کی ہدایات میں بننے والی فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ دنیا بھر میں 50 کروڑ روپے کمانے والی پہلی پاکستانی فلم بن چکی ہے۔

اس خبر کا اعلان فلم میں مزاحیہ اداکاری کرنے والے احمد علی بٹ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کیا۔

احمد علی بٹ نے فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ اور ’جوانی پھر نہیں آنی‘کے پوسٹرز شیئر کرنے کے ساتھ اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’پنجاب نہیں جاؤں گی نے پچھلے تمام ریکارڈز توڑنے کے ساتھ دنیا بھر میں 50 کروڑ روپے کمانے والی پہلی پاکستانی فلم بننے کا ریکارڈ بنالیا۔

اس کے علاوہ انہوں نے لکھا کہ یہ فلم اب تک سینما گھروں میں کامیابی سے آگے بڑھ رہی ہے۔

تازہ ترین