• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ کا بزرگ پنشنر کے 2 بچوں کو میڈیکل کالج میں داخلہ دینے کا حکم

Supreme Court Order To Admit 2 Children Of Elderly Pensioner To The Medical College

سپریم کورٹ نےبزرگ پنشنر کے2 بچوں کو میڈیکل کالج میں داخلہ دینے کا حکم دےدیا، عدالت نے کہا کہ سپریم کورٹ دونوں بچوں کے میڈیکل تعلیم کے اخراجات خوداٹھائے گی۔

چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں3رکنی بنچ نےسپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں بزرگ پنشنر ڈاکٹر عقیل احمد کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار نےعدالت کو بتایاکہ پنجاب حکومت نےایک سال ہوگیا، پنشن جاری نہیں کی، جس کی وجہ سے وہ بیٹے امیر حمزہ اور بیٹی فاطمہ الزہرہ کی فیس نہیں دے سکے۔

سپریم کورٹ نےچیف سیکریٹری پنجاب کو حکم دیاکہ دونوں بچوں کا میرٹ دیکھیں، اگر میرٹ بنتا ہے تو انہیں پرائیویٹ میڈیکل کالج میں داخلہ دلوائیں، جبکہ درخواست گزار پنشنرز کی پنشن بھی فوری جاری کروائیں۔

تازہ ترین