• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانی کا15 دن میں ایک بار ٹیسٹ ، چیئرمین واٹر کمیشن کا اظہار حیرت

Test Water Once Again In 15 Days The Chairman Of The Water Commission Annoyed

واٹر کمیشن کے نئے چیئرمین جسٹس(ر) امیر ہانی مسلم نے پانی روزانہ کے بجائے 15 دن میں ایک بار ٹیسٹ کئے جانے پر حیرت کااظہار کردیا ۔

چیئرمین واٹر کمیشن نے پپری واٹر فلٹر پلانٹ اور لیبارٹری کا دورہ کیا اور کمیشن کے احکامات پر عمل درآمد کا جائزہ لیا،حکام نے اس موقع پر انکشاف کیا کہ کراچی کو سپلائی ہونے والا 140 ملین گیلن کا 50 فیصد پانی فلٹر نہیں ہوپاتا ۔

سیکرٹری بلدیات، آبپاشی ، ایم ڈی واٹر بورڈ اور دیگر افسران بھی کمیشن کے ہمراہ موجود تھے،اس موقع پرکمیشن نے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر سیکیورٹی نہ ہونے پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔

چیئرمین واٹر کمیشن نے چیف کیمسٹکے حوالےسے استفسار تو پتا چلا کہ ویکنسی ہی خالی ہے جس پر بھرتی ہوگی ،جس پر جسٹس (ر) امیر ہانی مسلم نے 1ماہ میں چیف کیمسٹ کی تقرری ، فلٹر پلانٹ کی توسیع اور فنڈز کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔

لیبارٹری کے عملے نے بتایا کہ15 روز میں ایک مرتبہ پانی کا ٹیسٹ کیا جاتا ہے ،جسٹس (ر) امیرہانی مسلم نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پانی کے روزانہ ٹیسٹ کیوں نہیں کئے جاتے۔

چیئرمین واٹر کمیشن کو حکام نے بتایا کہ شہر کو 140 ملین گیلن پانی فراہم کیا جاتا ہے پچاس فیصدفلٹر ہوپاتا ہے ۔کمیشن حکام دھابیجی، جامشورو اور حیدرآباد کے واٹر پلانٹس کا بھی دورہ کریں گے۔

تازہ ترین