رائو انوار کے جعلی مقابلے میں مارے گئے نقیب اللہ کے اہلخانہ سے سی ٹی ڈی نے رابطہ کرلیااورانہیں کراچی پہنچ کر مقدمہ درج کرانے کا کہہ دیا ۔
سرکاری ذرائع کے مطابق آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی درخواست پر خیبر پختونخوا پولیس نے نقیب اللہ کے اہلخانہ کوکراچی تک سیکیورٹی میں پہنچانے کے اقدامات شروع کردیے ہیں ۔
سرکاری ذرائع کے مطابق نقیب اللہ کے اہلخانہ کو لینے کے لئے پولیس ٹیم ٹانک سے جنوبی وزیرستان روانہ ہوگئی، اہلخانہ کی کراچی آمد پر ان کی مدعیت میںنقیب اللہ کے قتل کا مقدمہ درج کیا جائےگا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق نقیب اللہ کے اہلخانہ کو لینے کے لئے جانے والی پولیس ٹیم نے ٹانک میں پولیٹیکل ایجنٹ محمد اشفاق سے ملاقات کی ہے ،لیویز فورس مکین سے خرکی چیک پوسٹ تک نقیب اللہ کے اہل خانہ کو لائیں گے۔