• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کا اصل چہرہ کیا ہے، کل بتائوں گا، شہبازشریف

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ زرداری صاحب سوئٹزرلینڈ میں آپ کا پیسا پڑا ہے،ہم دنیا کے آخری کونے سے بھی لوٹی گئی دولت واپس لائیں گے،عمران صاحب آپ دن رات گالی دیتے اور دشنام طرازی کرتے ہیں ۔

لاہور میں تقریب سے خطاب میں شہبازشریف نے کہا کہ نیازی صاحب جنہوں نے نندی پور میںقوم کے اربوں روپے ڈبو دیے ان کو آپ پوچھتے نہیں ،کل بتاوں گا نیب کا اصل چہرہ کیا ہے ،حقائق پر بات کروں گا ،نیب نے کبھی زرداری صاحب کونہیں بلایا،نیب کے پاس جانے کا فیصلہ نہیں کیا ۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مال روڈ پر بڑا ناٹک رچایا گیا ،ملک بھر سے سیاسی مسخرےجمع ہوئے،لاہور والو آپ نے مال روڈ کے مسخرے پن میں شمولیت نہ کرکے مجھے ہمیشہ کے لیے خرید لیا،انہیں 2018ء کے الیکشن میں بھی ان سے سڑکیں بند کرنے روزگار پر نہ جانے کا بدلہ لینا،میرا استعفیٰ مانگنے والے زرداری کے کارنامے بچے بچے کی زبان پر ہیں۔

ان کا مزید کہناتھاکہ اگلے الیکشن میں عوام نے منتخب کیا تو کراچی اور پشاور کو لاہور بنا دیں گے،زرداری صاحب کی لوٹ مار کی کہانی سندھ سے لے کر گلگت تک ہے ۔

عمران خان عرصے سے دروغ گوئی کررہے ہیں ،پی ٹی آئی سربراہ نے مجھ پر 10 ارب کی رشوت دینے کا الزام لگایا وہ اب میرے نوٹس کے جواب میں عدالت نہیں آتے۔

شہبازشریف نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نے کے پی کے میں ایک کلو واٹ بجلی پیدا نہیں کی ،پی ٹی آئی سربراہ نے پٹواریوں سے پرانے اور نئے لگائے گئے درخت سب گنوا لیے ایک ارب پورے نہیں ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ اگر عوام نے ہمیں اگلے الیکشن میں منتخب کیا تو کراچی اور پشاور کو بھی لاہور بنا دیں گے ،سندھ ،کے پی کے اور بلوچستان کو پنجاب کے ہم پلہ لانے کے لیے دن رات کام کریں گے،ملک کو عظیم بنائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم بن کر سندھ ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بھی ایسے ہی کام اپنی نگرانی میں کروں گا،وہاں بھی فنڈ مہیا کریں گے کسی کو کرپشن نہیں کرنے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کائرہ صاحب بجلی آگئی اندھیرے ختم ہوگئے اب نام کون بدلے گا،تاریخ میں بجلی کے منصوبے کبھی اتنی شفافیت اور تیزی سے مکمل نہیں ہوئے ،اگر ایک دھیلے کی کرپشن آئی تو میں گھر چلا جاوں گا۔

شہبازشریف نے یہ بھی کہا کہ نندی پور،رینٹل منصوبوں ،این آئی سی ایل میں اربوں کی کرپشن کی گئی ،ان پر کرپشن ثابت ہوئی تو ان سے کیا سلوک کیا جائے ۔

ان کا مزید کہناتھاکہ باب پاکستان ساڑھے چار ارب روپے کا عظیم الشان منصوبہ ہوگا،گریٹر اقبال پارک کی طرح باب پاکستان جلد مکمل کریں گے،وہی سہولتیں دیں گے۔

تازہ ترین