• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب شہبازشریف کے گھر پہنچنے والا ہے، کائرہ

Nab Is Going To Shahbaz Sharifs House Kira

پیپلز پارٹی کےسینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ قوم شوبازشریف کی شوبازیوں سے اچھی طرح واقف ہے،قوم کو پتا ہے کہ کون ٹوپیاں پہن کر ٹوپی ڈرامے کرتا ہے،نیب شہباز شریف کے گھر بھی پہنچنے والا ہے ۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ وہ سوئس اکاونٹس کو چھوڑیں اب اپنے بھائی اور ان کےبچوں کی دولت کی فکر کریں ۔

شہباز شریف کے آصف زرداری پر لگائے گئے الزامات پر جواب دیتے ہوئےان کا مزید کہا کہ شہبازشریف5سالہ حکومت میں سوئس بینک سےپیسےواپس کیوں نہ لائے۔

ان کا یہ بھی کہناتھاکہ سوئس اکاونٹس کی دولت کی حقیقت تھی توسامنے لے آتے ، آپ سوئس اکاونٹس کوچھوڑیں اب اپنےبھائی اورانکےبچوں کی دولت کی فکر کریں۔

تازہ ترین