• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس او کے تیل کی ترسیل نہیں کریں گے،آئل ٹینکرز اونرز

Pso Oil Will Not Be Delivered Oil Tankers Owners

آئل ٹینکرز اونرز اور کنٹریکٹرزایسوسی ایشن نے کل سے پی ایس او کے تیل ترسیل کا کام بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

آئل ٹینکرز اونرز اور کنٹریکٹرزایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری بابر اسماعیل کا کہنا ہےکہ کل سے پی ایس او کے کسی ڈپو سے تیل ترسیل کا کام نہیں ہوگا، پی ایس او کی جانب سے این ایل سی کے مسائل حل ہونے تک کام بند رہے گا۔

ٹینکر ایسوسی ایشن کے رہنما شمس شہوانی نے کہا کہ پی ایس او کا تیل ریفائنریز سے بھی نہیں اٹھایا جائےگا جبکہ دیگر تمام تیل کمپنیوں کی تیل سپلائی جاری رہے گی۔

شمس شہوانی نے مطالبہ کیا کہ ڈپوز پر پہلے آئے پہلے پایئے کی بنیاد پر تیل ملنا چاہیے۔

ترجمان پی ایس او نے اس حوالے سے کہا کہ این ایل سی کے تمام ٹینکرز اوگرا اور این ایچ اے قواعد کے مطابق ہیں۔

ترجمان نے یہ بھی کہا کہ این ایل سی ٹینکرز سےکوئی حادثہ بھی رونما نہیں ہوا، عوامی مفاد میں محفوظ تیل سپلائی میں اضافہ جاری رکھیں گی۔

تازہ ترین