• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا بھر کی طرح خواتین نے اپنے حقوق کے لئے ٹیکساس کے اہم شہروں میں قائم ان کے صدر مقام اور اہم شہراہوں پر مارچ کیا گیا جس میںہزاروں خواتین اور انکے خاندانوں نے ریلیوں میں شرکت کی ۔

ٹیکساس کے اہم شہروں ڈیلس سے ڈینٹن، فورٹ ورتھ ، ہیوسٹن سے آسٹن تمام بڑے شہروں میں خواتین نے ان کے معاملات پر توجہ دینے کی اپیل کی۔

فورٹ ورتھ سے لاس ویگاس تک تمام شہروں میں بے شمار خواتین نے خواتین کی سیاسی معاملات میں شمولیت اور ان کو بااختیار بنانے کے عمل کو فروغ دینے کے لیئے اس مارچ کے ذریعہ آگاہی دی جس میں خواتین کے مساویانہ حقوق، برابری کی بنیاد پر تنخواہ، انصاف اور مساوات کے امور پر زور دیا۔

ڈیلس میں مارچ سینٹ پال یونٹ میتھڈسٹسٹ چرچ سے شروع ہوا. مارچ موسیقی کے ساتھ پکی پارک میں ایک ریلی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا اسی طرح، فورٹ ورتھ میں عدالت کے باہر خواتین نے اسمبلی لگائی اور اپنے حقوق کا عہد کیا۔

امریکا میں گذشتہ سال سے ہونے والے خواتین کے اس مارچ نے ایک طاقتور تحریک کی شکل اختیار کرلی ہے جس نے ہزاروں سرگرم کارکنوں اور نئے رہنماؤں کو جنم دیا ہے ۔اس طرح یہ تحریک مستقبل قریب میں امریکا میں تبدیلیاں لانے کا سبب بھی بن سکتی ہے ۔

تازہ ترین