• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارت داخلہ کا ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس معطل کرنے کا اعلان

The Interior Ministry Announces Suspension Of Prohibited Bour Arms Licenses

وزارت داخلہ نے ملک بھر میں ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس معطل کرنے کا اعلان کردیا ۔

وزارت داخلہ کی نئی پالیسی کے مطابق، تمام لائسنسزآرمزآرڈینینس کےسیکشن ایک کی ذیلی شق بی کےتحت معطل ہوںگے۔

نئی پالیسی کے تحت ممنوعہ بوراسلحہ لائسنس کےحامل افراد 31 جنوری تک لائسنس سیمی،نان آٹومیٹک لائسنس میں تبدیل کرائیں۔

ڈی پی اوز، ڈی سی اوز، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور پولیٹیکل ایجنٹ نئے لائسنس کی تصدیق کرسکیں گے، اسلحہ لائسنس کے حصول کیلئےنادرا دفاتر سےرابطہ کیا جائے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سرکاری اداروں کو جاری کیے گئے اسلحہ لائسنسز پابندی سے مستثنیٰ قرار دئیے گئے ہیں ۔

جو افراد لائسنسز کو تبدیل نہیں کرانا چاہتے انہیں پچاس ہزار یا بیس ہزار کے عوض اسلحہ حکومت کو دینے کی پیشکش کی گئی ہے ۔

اسلحہ واپس کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر ، ڈی سی او ، ڈسٹرکٹ مجسٹریت اور پولیٹیکل ایجنٹس کو زمہ داریاں سونپ دی گئیں۔

تازہ ترین