• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارلیمنٹ کو وہ برا کہتا ہے جسے پارلیمنٹ کا نہیں پتا، خورشید شاہ

One Who Calls Parliament Bad Does Not Know The Parliament Khursheed Shah

قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہاہے کہ پارلیمنٹ کو وہ برا کہتا ہے جسے پارلیمنٹ کا نہیں پتا۔ تحریک انصاف نے پارلیمنٹ سے لاکھوں روپے لئے ، وہ واپس جمع کرائیں تو پھر بات ہوگی۔

کراچی میں جماعت اسلامی سندھ کے امیر معراج الہدیٰ کی بیٹی کے نکاح میں شرکت اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات کے بعد گفتگو میں خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ملک میں کرپشن صرف نیب ختم نہیں کرسکتی ۔اداروں کو اپنا اپنا کام کرنا ہوگا۔ پارلیمنٹ نے اپنا کام نہیں کیا، کیا ہوتا تو مسائل پیدا نہ ہوتے ۔

اس موقع پرامیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا تھا کہ الیکشن ریفارمز دھاندلی کے خاتمے کے لئے ضروری ہیں۔

تازہ ترین