• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سہ فریقی سیریز، پریرا کی شاندار کارکردگی، سری لنکا کامیاب

Thisara Perera All Round Performance Gives Sl Win

آل رائونڈر تھسارا پریرا کی شاندار کارکردگی کی بدولت سری لنکا نے سہ فریقی ون ڈے سیریز میں مسلسل ناکامیوں کو بریک لگادیا ہے۔

سہ ملکی سیریز میں سری لنکا نے زمبابوے کو چوتھے میچ میں 5وکٹوں سے شکست دےدی، تھسارا نے4 وکٹ لیے اور 39 رنز کی فتح گر اننگز کھیلی اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے گئے۔

ناکام ٹیم زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا، زمبابوین ٹیم پریرا اورفرنینڈو کی عمدہ بولنگ کا سامنا نہ کرسکی اور پوری ٹیم 198رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔

برینڈن ٹیلر 58، کپتان گریم کریمر 34 ، والر 24، اور مائر 21 رنز کے ساتھ ہی مزاحمت کرسکے، سری لنکا کی طرف سے پریرا نے 4، فرنینڈو نے 3 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔

جواب میں آئی لینڈرز نے ہدف 5وکٹوں پر پورا کرلیا، کشال پریرا نے 49، مینڈس نے 36 اور چندی مل نے 38 رنز بنائےجبکہ اختتامی اوورز میں پریرا نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 26 گیندوں پر 3 چھکوں اور ایک بائونڈری کی مدد سے 39 رنز اسکور کیے اور فتح آئی لینڈرز کی جھولی میں ڈال دی۔

 

تازہ ترین