• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سن 2017ء: ہر5 میں سے 4 ڈالرز امیروں کی جیب میں گئے

In 2017 4 Out Of Each 5 Dollar Went To The Richs Pocket

برطانوی تنظیم ’’آکسفام‘‘ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ سال2017ءکے دوران محنت سے حاصل کیے گئے ہر 5ڈالرز میں سے 4  دنیا کے ایک فیصد امیر افراد کی جیب میں گئے جبکہ نصف غریب آبادی کی دولت میں کوئی اضافہ نہ ہوسکا۔

برطانوی ادارے کی رپورٹ کے مطابق سال 2017ءکے دوران ارب پتی بننے والے افراد کی تعداد تاریخ میں سب سے زیادہ رہی اور ایک فیصد امیر طبقے کی دولت میں گزشتہ سال سات سو باسٹھ ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا ۔ یہ اتنی دولت ہے کہ دنیا سے انتہائی غربت کو 7 بار ختم کیا جاسکتا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق دنیا کی نصف غریب آبادی یعنی 3 ارب 70کروڑ افراد کی دولت میں گزشتہ سال کوئی اضافہ نہیں ہوسکا۔

ادارے کے مطابق اس دولت میں اضافے کی ایک بڑی وجہ ٹیکس چوری بھی ہے اور گزشتہ سال ایک فیصد طبقے نے تقریبا ًدو سو ارب ڈالرز کا ٹیکس بچایا۔

رپورٹ میں حکومتوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ٹیکس بچانے والے ممالک کے خلاف کارروائی کریں اور پیسے کو تعلیم، صحت اور نوجوانوں کے لیے نوکریوں پر خرچ کریں۔

 

تازہ ترین