• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سمیت ملک کےبڑے ڈپوز سےتیل سپلائی معطل

Oil Supplies Suspended From Major Oil Deposits Including Karachi

آئل ٹینکر اوونرزاورکنٹریکٹرزایسو سی ایشن نے ہڑتال کرتے ہوئےکراچی سمیت ملک کےبڑے ڈپوز سےتیل سپلائی معطل کردی ہے۔

آئل ٹینکر اونرز اور کنٹریکٹرزایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری بابر اسماعیل کا کہنا ہے کہ پی ایس اوکےلیےتیل ترسیل کاکام بندکر دیا گیا ہے۔ پی ایس او کی جانب سے این ایل سی کے مسائل حل ہونے تک کام بند رہے گا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ دیگرتیل کمپنیوں کےپمپس پرتیل سپلائی جاری رہےگی۔

اس سے قبل ٹینکر ایسوسی ایشن کے رہنما شمس شہوانی نے کہا کہ پی ایس او کا تیل ریفائنریز سے بھی نہیں اٹھایا جائےگا جبکہ دیگر تمام تیل کمپنیوں کی تیل سپلائی جاری رہے گی۔

شمس شہوانی نے مطالبہ کیا کہ ڈپوز پر پہلے آئے پہلے پایئے کی بنیاد پر تیل ملنا چاہیے۔

ترجمان پی ایس او نے اس حوالے سے کہا کہ این ایل سی کے تمام ٹینکرز اوگرا اور این ایچ اے قواعد کے مطابق ہیں۔

ترجمان نے یہ بھی کہا کہ این ایل سی ٹینکرز سےکوئی حادثہ بھی رونما نہیں ہوا، عوامی مفاد میں محفوظ تیل سپلائی میں اضافہ جاری رکھیں گی۔

تازہ ترین