• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طوفانی ہواؤں نے جہازکی لینڈنگ مشکل بنا دی

ہالینڈ کے دارالحکومت ایمسٹر ڈیم کے ایئر پورٹ پر ایک انوکھا نظارہ اس وقت دیکھنے کو ملا جب لینڈنگ کرتا جہاز کو ہوا کے طوفانی جھکڑ ادھر سے ادھر لے کر جانے لگے۔

ائیر پورٹ پر 70میل فی گھنٹہ کی رفتارسے چلتی تند و تیز ہواؤں میں جب لینڈنگ کرنے جہاز رن وے کے قریب پہنچا تو مقررہ راستے پراُترنامشکل ہو گیا۔

اس جہاز کیلئے ایک جانب نسبتاً زیادہ جھکاؤکی وجہ سے توازن برقرار رکھنا مشکل ہو رہا تھا جس کی وجہ کوئی تکنیکی خرابی نہیں بلکہ خطرناک موسم اور تیز ہواؤں کے جھکڑ تھے ۔

ہوا کے تیز دباؤ سے غیر متوازن انداز میں لینڈنگ کرتا یہ طیارہ بحفاظت زمین تک پہنچانے میں یقیناًتجربے کار پائلٹ کیوجہ سے کامیاب ہوا جنہوں نے اپنے پیشہ وارانہ فرائض میں مہارت کا عملی ثبوت پیش کرتے ہوئے سینکڑوں مسافروں کی بھی حفاظت کی۔

 

تازہ ترین