• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب یونیورسٹی میں دو طلبہ گروپوں میں تصادم

Clash Between Two Students Groups At Pu

پنجاب یونیورسٹی میں دو طلبہ گروپوں میں رات گئے تصادم کے دوران طلبا نےالیکٹریکل انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ میں توڑ پھوڑ کی اور آگ لگادی۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں گروپوں کو منتشر کردیا۔

پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کےمطابق الیکٹریکل انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ میں ایک طلبہ گروپ کی جانب سے آج ہونے والی پائنیر فیسٹیول کی تیاریاں جاری تھی کہ دوسرے طلبہ گروپ نے رات گئے دھاوا بول کر ڈپارٹمنٹ میں توڑ پھوڑ کی اور ایک کمرے کو آگ بھی لگادی۔

ہنگامہ آرائی کے دوران کئی گاڑیوں کے شیشے بھی توڑ دیے گئے، اطلاع ملنےپر پولیس کی نفری موقع پرپہنچ گئی اور طلبا کو منتشر کرکے حالات پر قابوپالیا۔

وائس چانسلر کےمطابق توڑ پھوڑ میں ملوث طلباء کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور اس حوالے سے اساتذہ اور انتطامیہ کو ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔

تازہ ترین