• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوگوں کی مدد کرنے کےلیے پیکنگ کرنے اور سامان اٹھانے والا چھوٹا سا روبوٹ تیار کرلیا گیا ہے۔

صرف 20 ملی میٹر بلند ’ملی ڈیلٹا‘ روبوٹ بہت سے کام کرسکتا ہے۔ یہ بازو کھول اور بند کرسکتا ہے، سامان اٹھا سکتا ہے اور اپنے بازوؤں سے بہت تیز ارتعاش پیدا کرسکتا ہے۔

ڈیلٹا روبوٹ عام طور پر کارخانوں کی اسمبلی لائنوں میں سامان اٹھانے، پیکنگ کرنے اور دیگر کاموں کےلیے استعمال ہوتے ہیں، اسی طرح ’’ملی ڈیلٹا‘‘ یہ تمام کام بہت چھوٹے پیمانے پر کرسکتا ہے ساتھ ساتھ اسے مائیکرو سرجری کےلیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

ماہرین کہتے ہیں کہ روبوٹ کو چھوٹا کرنے سے بڑے فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ ایک جانب تو وہ بہتر، پھرتیلے اور تیز رفتار ہوجاتے ہیں تو دوسری جانب ان کی تیاری میں بہت سے مٹیریلز استعمال کیے جاسکتے ہیں۔

’یہ روبوٹ 15 ملی میٹر لمبا، اتنا ہی چوڑا اور 20 ملی میٹر اونچا ہے جبکہ یہ 7 مکعب ملی میٹر علاقے میں اپنا کام کرسکتا ہے۔ اس کے جوڑ بہت لچک دار ہیں جبکہ یہ 5 مائیکرون تک درستگی سے کام کرسکتا ہے۔‘

 

تازہ ترین