• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Karachi Sabahat And Lucknow Naqi Tie The Knot

بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ کے واقعات کے باعث جہاں لائن آف کنٹرول پر کشید گی ہے وہیں سرحد پار سے ایک اچھی خبر ہے کہ پاکستان کی صباحت اور بھارت کے نقی علی طویل انتظار کے بعد شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لکھنو کے 27 سالہ انجینئر نقی علی خان اور کراچی سے تعلق رکھنے والی صباحت فاطمہ کا نکاح آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے نائب صدر مولانا کلب صادق نے پڑھایا۔

صباحت اور نقی علی کی شادی دوسال قبل طے ہوئی تھی تاہم سرحدوں پر کشیدگی کے باعث صباحت کو ویزا جاری نہیں ہوسکا تھا۔

بھارت کے ایک اخبار میں ایسی ہی نوعیت کا شادی کی خبر کے بعد صباحت کے لئے امید کی کرن پیدا ہوئی اور گزشتہ برس اُس نے سوشل میڈیا پر بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج سے رابطہ کیا۔ وزیر خارجہ کی منظوری کے بعد اُسے ویزا جاری کردیا گیا۔

نقی علی کے بڑے بھائی مظفر کا کہنا ہے کہ دونوں خاندان آپس میں رشتہ دار ہیں، دُلہا کی نانی اور دُلہن کی دادی آپس میں بہنیں تھیں اور تقسیم سے قبل لکھنو میں ایک ساتھ رہتی تھیں۔

دُلہا اور دُلہن نے اس تحفے پر سشما سوراج کا شکریہ ادا کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ بھارتی حکومت صباحت کو شہریت دینے میں بھی اُن کی مدد کرے گی۔

 

 

 

تازہ ترین