• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راؤ انوارکے گھر پر پولیس کا چھاپا، دو اہلکار زیرحراست

Raid On Rao Anwar Home 2 Security Personal Arrested

نقیب محسود قتل کیس میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوارکے گھر پر پولیس نے چھاپامارامگر گھر پر دو پولیس اہل کار کے سوا کوئی موجود نہیں تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق راؤانواراحمدکےگھرمیں موجود2پولیس اہلکاروں کوحراست میں لےلیاگیا،زیرحراست پولیس اہلکاروں سے تفتیش کی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ انکاؤنٹر اسپیشلسٹ راؤ انوارتحقیقاتی کمیٹی کی جانب سے بلانے کے باوجود گزشتہ روز پیش نہیں ہوئےتھے، کمیٹی نے اُنہیں آج دوپہر ایک بجے طلب کررکھا ہے۔

اس سے قبل کمیٹی کے سر براہ سلطان خواجہ کا کہنا تھا کہ راؤ انوار سے مسلسل رابطہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں مگر ان کا فون بند ہے۔ انہوں نے کہا کہ مبینہ مقابلے میں مارے گئے شہری نقیب اللہ کا تھانوں سے کوئی کرمنل ریکارڈ نہیں ملا۔

تازہ ترین