• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹاپ آرڈر ایک بار پھر فیل ہوا ہے، سرفراز احمد

Top Order Fails Again Sarfaraz Ahmed

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ آج ہمارا ٹاپ آرڈر ایک بار پھر فیل ہوگیا جس کی وجہ سے بڑا اسکور نہیں بنا سکے۔

میچ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ 140 سے 150 رنز بنالیتے تو میچ کا نتیجہ مختلف ہوسکتا تھا۔

واضح رہے کہ آج کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 7وکٹ سے ہرادیا۔ میچ میں پاکستان ٹیم 105 رنز ہی بناسکی۔ ٹیم کے 9کھلاڑی ڈبل فیگرز میں بھی داخل نہ ہوسکے۔

کیوی ٹیم نے 3میچ کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

 

تازہ ترین