• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شریف فیملی کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس میں ضمنی ریفرنس دائر

Supplementary Reference File Against Sharif Family In Avon Field Reference Case

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں نواز شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈپراپرٹیز ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف سمیت پانچ ملزمان کے خلاف ضمنی ریفرنس دائر کردیا گیاہے۔

ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے ایون فیلڈ پراپرٹیز کا ضمنی ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کیا گیا، جن ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر کیا گیا ہے ان میں نواز شریف، مریم نواز، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر، حسن اور حسین نواز شامل ہیں۔

ضمنی ریفرنس میں استغاثہ کے 7 نئے گواہان شامل کیے گئے ہیں۔ دو نئے گواہوں کا تعلق برطانیہ سے ہے۔

ذرائع کے مطابق فرانزک ماہررابرٹ ریڈلے اور واجد ضیاء کا ایک قریبی رشتے دار گواہوں میں شامل ہیں۔ دوگواہوں کا تعلق وزارت اطلاعات، ایک گواہ کا تعلق نجی ٹی وی چینل جبکہ دو کا تعلق نیب سے ہے۔

برطانیہ میں مقیم دونوں گواہوں کے 161کے بیانات قلمبند کرلیے گئے ہیں۔ نواز شریف، مریم نواز، حسن اور حسین نواز کے ٹی وی انٹرویوز کو بھی شواہد کا حصہ بنایا گیاہے۔

تازہ ترین