• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کار کے نیچے آنے کے باوجودبچہ معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا

بعض اوقات سڑک پر ایسے حادثات دیکھنے کو ملتے ہیں جس میں کسی کے زندہ بچ جانے کی امید کم ہی ہوتی ہے ۔

چین کے شہر Liuzhou میں ایساہی خطرناک حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ایک چار سالہ بچہ سڑک پار کر رہا تھا کہ سامنے سے آتی تیز رفتار کار نے بچے کو زوردار ٹکر ماری اور اُسے گاڑی تلے رونڈ ڈالا تاہم خوش قسمتی سے بچہ معمولی زخمی ہوا۔

یہ حادثہ نہ صرف ڈرائیور کی تیز رفتاری بلکہ بچے کے والدین کی لاپرواہی کے سبب پیش آیا جنہوں نے بچے کو اکیلے سڑک پر چھوڑ دیااور یوں بچہ کار کی زد میں آگیا تاہم وہاں موجود راہگیروں نے پھرتی دکھائی اور فوری طور پر گاڑی اٹھا کربچے کو نکالا اور ابتدائی طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا۔

 

تازہ ترین