• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمود عباس یورپی یونین سے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا مطالبہ کریں گے

Mahmoud Abbas Will Ask The European Union To Recognize The Palestine State

فلسطین کے وزیر خارجہ ریاض المالکی نے کہا ہے کہ صدر محمود عباس یورپی یونین سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کریں گے ۔

فلسطینی وزیر خارجہ نے غیر ملکی خبر ایجنسی سے بات چیت میں بتایا کہ محمود عباس آج برسلز میں یورپی یونین کے سربراہ فیڈریکا موگرینی کے علاوہ یورپی یونین سے تعلق رکھنے والے 28 وزرائے خارجہ سے ملاقات کریں گے ،ملاقات کے دوران وہ اس بات پر زور دیں گے کہ فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کیا جائے ۔

ان کا کہنا تھا کہ یورپی یونین سے اس بات پر بھی زور دیا جائے گا کہ ٹرمپ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دیے جانے کے اعلان کے جواب میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا جانا اس کا ردعمل ہوسکتا ہے ۔

دوسری جانب برسلز میں سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ آج ہونے والی ملاقات میں اس بات کا کوئی امکان نہیں کہ یورپی یونین فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرلے تاہم یورپی یونین نے اس حوالے سے فیصلے کو تمام رکن ممالک کی اپنی صوابدید پر چھوڑ دیا ہے اور آج ہونے والی ملاقات میں محمود عباس زیادہ سے زیادہ ان کی حمایت حاصل کرنے کی امید ہی کرسکتے ہیں ۔

تازہ ترین