• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: رواں سال کی پہلی انسداد پولیو مہم کا افتتاح

Karachi Inauguration Of First Anti Polio Campaign Of Year 2018

کمشنر کراچی اعجاز احمد خان نے رواں سال کی پہلی انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا ۔پانچ روزہ مہم میں کراچی کے 22 لاکھ بچوں کو انسداد پولیو کی خوراک پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

کراچی میں جمشید ٹاون میں واقع بلدیہ عظمی کراچی کے میٹرنٹی ہوم میں مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کمشنر کراچی کا کہنا تھا کہ جو والدین انکاری ہیں کوشش کررہے ہیں ان کو قائل کیا جائے ۔ کوشش ہے اس میں شوبز اورا سٹار کھلاڑیوں کی بھی مدد لیں ۔

ترجمان ایمرجنسی آپریشن سیل کے مطابق مہم میں 12 ہزار پولیو رضاکار گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو کی خوراک پلائیے جائے گی۔رضاکاروں کی سیکورٹی کے لئے پانچ ہزار قانون نافذ کرنے والے ادارے تعینات کئےجائے گے۔

واضح رہے کہ سال 2017 میں کراچی سے پولیو کے دو کیسز گلشن اقبال اور بلدیہ ٹاون سے سامنے آئے تھے۔

ترجمان نے والدین سے اپیل کی ہےکہ وہ مہم میں رضاکاروں سے تعاون کرتے ہوئے اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی خوراک ضرور پلوائیں۔

تازہ ترین