• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب یونیورسٹی میں طلبا تنظیموں کے کارکنوں کا احتجاج

پنجاب یونیورسٹی میں طلباء تنظیموں کےکارکنوں میں تصادم کے بعد حالات کشیدہ ہوگئے، طلباء نے احتجاج کرتے ہوئے پولیس کی گاڑی کا گھیراؤ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق اسلامی جمعیت طلبہ اور بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کےکارکنوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا جس کے جواب میں پولیس نے انہیں منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا اور شیلنگ کی ۔ اس دوران کئی گاڑیوں کےشیشے بھی ٹوٹ گئے۔

واضح رہے کہ پنجاب یونیورسٹی میں اسلامی جمعیت طلبہ اور بلوچ طلبہ گروپ میں رات گئے تصادم ہوا تھا۔

یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ الیکٹریکل انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ میں ایک گروپ فیسٹیول کی تیاریاں کر رہا تھاکہ دوسرے گروپ نے دھاوا بول کر توڑ پھوڑ کی اور ایک کمرےکو آگ لگادی تھی۔

تازہ ترین