• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان بھی مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے نقش قدم پر چل پڑے،’بجرنگی بھائی جان‘ چین میں ریلیز کریں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اِن دنوں عامر خان کی فلم ’سیکریٹ سپراسٹار‘ کی چین کے سنیما گھروں میں نمائش جاری ہے اور تین روز میں 174کروڑ روپے کا بزنس کرچکی ہے، یہ عامر خان کی دوسری فلم ہے جو چین میں ریلیز کی گئی ہے اس سے قبل ’دنگل‘بھی چینی سنیما گھروں کی زینت بن چکی ہے۔

’بجرنگی بھائی جان ‘رواں سال 2مارچ کو چین کے 8ہزار سے زائد سنیما اسکرینزپر دکھائی جائے گی۔

چین میں ریلیز ہونے والی سلمان خان کی یہ پہلی فلم ہوگی، جس کا پوسٹر بھی جاری کردیا گیا۔

گزشتہ سال مئی میں عامر خان کی فلم ’دنگل‘ چین کی تقریباً 7ہزار سنیما اسکرینز کی زینت بنی تھی، جس کی تشہیر کے لئے بالی ووڈ اسٹار نے بیجنگ، شنگھائی اور چانگ ڈو کا دورہ بھی کیا تھا۔

تازہ ترین